یمنی فوج اسرائیل کے اندر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i358045-یمنی_فوج_اسرائیل_کے_اندر_حملہ_کرنے_کی_صلاحیت_رکھتی_ہے
اسرائیل کی دھمکیوں اور سازشوں کے بعد یمن کی فوج کے ترجمان نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو سخت انتباہ دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۴:۰۷ Asia/Tehran
  • یمنی فوج اسرائیل کے اندر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے

اسرائیل کی دھمکیوں اور سازشوں کے بعد یمن کی فوج کے ترجمان نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو سخت انتباہ دیا ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع  نے اسرائیل کی طرف سے سعودی عرب کی حمایت اور یمن پر حملے کے منصوبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون اور میزائل نظام اسرائیل کے اندر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج اسرائیل کے ہر حملے اور ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار اورآمادہ ہے۔