یمنی فوج اسرائیل کے اندر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے
Nov ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۴:۰۷ Asia/Tehran
اسرائیل کی دھمکیوں اور سازشوں کے بعد یمن کی فوج کے ترجمان نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو سخت انتباہ دیا ہے۔
العہد کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اسرائیل کی طرف سے سعودی عرب کی حمایت اور یمن پر حملے کے منصوبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون اور میزائل نظام اسرائیل کے اندر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج اسرائیل کے ہر حملے اور ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار اورآمادہ ہے۔
ٹیگس