عبداللہ عبداللہ کے حامیوں کا الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرہ
Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
افغانستان کے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے سیکڑوں حامیوں نے مظاہرے کر کے مخدوش اور نان بائیو میٹرک ووٹوں کو منسوخ کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
صوبہ بغلان کے صدر مقام پل خمری میں ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگوں نے دھمکی دی کہ اگر الیکشن کمیشن نے ان کے اس مطالبے پر توجہ نہ دی تو کابل شمال شاہراہ بند کردیں گے۔عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے جمعے کے روز کابل میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کرکے نان بائیو میٹرک ووٹوں کو منسوخ کیے جانے کا مطالبہ کیاتھا۔ادھر افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ میں نہیں آئے گا تمام ووٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔افغانستان کے صدارتی انتخابات کے لیے اٹھائیس ستمبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے تاہم ابتدائی نتائج کا اعلان اب تک تین بار ملتوی کیا جا چکا ہے۔