Jan ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran

سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکارفورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور دیگر شہدا کے جنازوں کی نجف اشرف میں بھی تاریخی اور انتہائي پرشکوہ انداز میں تشییع کی گئي۔

ہفتے کی شب نجف اشرف میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر، شہید جنرل قاسم سلیمانی ، الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس اور دیگر آٹھ شہدا کی تشییع جنازہ میں لاکھوں کی تعداد میں عراقی عوام نے شرکت کی۔

نجف اشرف میں باشکوہ تشییع کے بعد استقامتی محاذ کے سپہ سالار ، شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل ابو مہدی المہندس کے جنازے اتوار کی صبح ایران لائے گئے۔

اتوار کو مشہد مقدس میں شہدائے محاذ استقامت کے جنازوں کی تشیع کا پروگرام ہے۔مشہد مقدس میں تشیع کے بعد شہید ابو مہدی المہندس کا جسد خاکی عراق منتقل کردیا جائے گا۔اس سے قبل کربلائے معلی میں بھی لاکھوں عراقی شہریوں اور سوگواروں نے امریکا کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے کمانڈروں اور جانبازوں کے جنازوں میں شرکت کرکے شہدا کے خون سے وفاداری کا اعلان کیا -

قبل ازیں استقامتی محاذ کے سپہ سالار شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکارفورس کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس کے جنازوں کی کاظمین اور بغداد میں تشییع کی گئي تھی جس میں لاکھوں سوگواروں اور عراق کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اعلی سول و فوجی عہدیداروں نے شرکت کی.

ٹیگس