Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۳:۵۲ Asia/Tehran
  • دو بحرینی سیاستدانوں کو سزائے موت کا حکم

آل خلیفہ کی نمائشی عدالت نےبدھ کو دو بحرینی سیاستدانوں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق نے بدھ کو بحرین کی نمائشی عدالت کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان دونوں بحرینی سیاستدانوں کو سزائے موت کا حکم آل خلیفہ کی کمزوری کی علامت ہے۔جمعیت الوفاق نے اس بیان میں بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کے مقابلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔بحرین کی ڈکٹیٹر خاندانی حکومت بحرینی انقلابیوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت سزائے موت دیتی ہے ، طویل عرصے تک جیلوں میں ڈال دیتی ہے اور ان کی شہریت سلب کر لیتی ہے۔بحرین میں چودہ فروری سے آل خلیفہ کی موروثی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔