لیبیا کی خانہ جنگی میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے: اقوام متحدہ
یواین ایچ سی آرنے کہا ہے کہ لیبیا میں لڑائی کی وجہ سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ لوگ دارالحکومت طرابلس میں بے گھر ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر ( یوا ین ایچ سی آر) نے جمعہ کو کہا کہ لیبیا میں اپریل 2019 میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں ۔ یواین ایچ سی آر لیبیا میں بے گھر ہوئے لوگوں کو مسلسل امداد مہیا کرا رہا ہے ۔ یواین کی امداد فراہم کرنے کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس نے لیبیا میں ہزاروں بے گھر ہوئے لوگوں اور وطن واپس آئے لوگوں کو شیلٹرکٹس اور نقدی امداد جیسی بنیادی اشیاء مہیا کرائی ہے ۔
یواین ایچ سی آر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے لیبیا میں قائم شدہ حراستی مراکز کو بند کرنے کی اپیل کے باوجود تین ہزار سے زائد پناہ گزین اور تارکین وطن یہاں کے حراستی مراکز میں رہ رہے ہیں ۔