غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں سلامتی کونسل کی خاموشی انتہائی افسوسناک: ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت کی سخت مذمت کی ہے۔
اسماعیل بقائی نے جمعہ 27 فروری کو لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے تازہ حملوں کے بعد سلامتی کونسل سے فوری ضروری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور قانون شکنی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مسلسل خاموشی کو المناک قرار دیا اور اس صورت حال کے لئے امریکہ اور فرانس کو جواب دہ قرار دیا جو لبنان اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے ضامن ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق آج (جمعہ 27 فروری کو) بقاع سمیت لبنان کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں متعدد لبنانی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔