Jan ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • عبداللہ عبداللہ کا اپنے عہدے پر کام کرتے رہنے کا اعلان

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان تک وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

پیر کے روز کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ قومی حکومت کی قانونی حثیت بدستور برقرار ہے اور کسی کو اس بارے میں سوال اٹھانے کا حق نہیں۔افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو نے امریکہ اور طالبان کے درمیان نام نہاد امن معاہدے کے امکان کے بارے میں کہا کہ امن کی خواہش فردی نہیں اجتماعی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری افغان قوم امن چاہتی ہے اور امن کی کوششوں میں اسے بھی شریک کیا جانا چاہیے۔عبداللہ عبداللہ نے وزارت امن کے اس بیان پر کڑی نکتہ چینی کی کہ امن کی تمام کوششیں صرف اور صرف اس وزارت خانے کے تحت انجام پانا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت امن کی مذاکراتی ٹیم کو طالبان کے ساتھ اکیلے مذاکرات کرنے کا حق حاصل نہیں۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزارت امن کے ذریعے امن کے عمل کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔