خطے میں بدامنی کا اصلی سبب امریکہ ہے : مقتدی صدر
Jan ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
عراق میں امریکہ کی فوجی موجودگی کے خلاف اس ملک کے عوام کی نفرت و بیزاری میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
سومریہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی صدر نے خطے میں امریکہ کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی اور غیر ملکی افواج کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
عراق میں امریکہ کے خلاف ملین مارچ سے قبل مقتدی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے اورعراقی عوام بد عنوانی اور کرپشن میں ملوث افراد کا خاتمہ کردیں گے۔
انھوں نے کہا کہ خطے میں بدامنی کا اصلی سبب امریکہ ہے۔ امریکہ دوسرے ممالک میں بد امنی اور دہشت گردی کو فروغ دے کر عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔