شامی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری مزید دو علاقے آزاد
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i361520-شامی_فوج_کی_پیشقدمی_کا_سلسلہ_جاری_مزید_دو_علاقے_آزاد
شامی فوج نے اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ ادلب کے مشرق میں دو اور بستیوں کو آزاد کرا لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۴:۲۳ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری مزید دو علاقے آزاد

شامی فوج نے اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ ادلب کے مشرق میں دو اور بستیوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق صوبہ ادلب میں سراقب کے جنوب میں واقع جوباس اور سان علاقے دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لئے گئے اور اس وقت یہ علاقے شامی فوج کے مکمل کنٹرول میں ہیں۔

اتوار کے روز بھی شامی فوج اور دہشتگردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی تھی جس کے بعد شامی فوج خان طومان علاقے کے خلصہ دیہات کو آزاد کرانے میں کامیاب رہی۔

کچھ عرصے سے شامی فوج نے دہشتگردوں کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کئے جانے کے بعد صوبہ ادلب میں ایک آپریشن شروع کیا جس کے بعد اس صوبے کے دسیوں علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کیا جا چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ادلب شام میں دہشتگردوں کا آخری مرکز سمجھا جاتاہے۔