Feb ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • غیر ملکی سفارتخانے صدارتی انتخابات کے نتائج تسلیم نہ کریں،  عبداللہ عبداللہ

افغانستان کی قومی وفاق کی حکومت کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے غیر ملکی اداروں اور سفارتخانوں سے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہ کریں

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو اور صدارتی انتخابات کے امیدوار عبداللہ عبداللہ نے کابل میں متعین غیر ملکی اداروں اور سفارتخانوں سے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے تنازعے میں اپنی غیر جانبداری کو برقرار رکھیں اور صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہ کریں - واضح رہے کہ عبداللہ عبداللہ نے افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہی ان انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں اور جلد وہ ایک حکومت تشکیل دیں گے - گذشتہ سنیچر کو افغانستان کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صدر اشرف غنی پچاس اعشاریہ چھے چار فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہوگئے ہیں اور عبداللہ عبداللہ دوسرے نمبر پر رہے - انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد عبد اللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ ان نتائج کو کسی بھی قیمت پر تبدیل کریں گے اور ان کے اس موقف کی افغانستان کی کئی جماعتوں نے بھی حمایت کی ہے - افغانستان کے صدارتی انتخابات گذشتہ برس اٹھائیس ستمبر کو ہوئے تھے -