ادلب میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری مزید دو علاقے آزاد
شام میں ادلب کو آزاد کرانے کے لئے شامی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے اور کل شامی فوج مزید دو علاقوں شیخ دامس" Sheikh Dames اور "حنتوتین" Hantoteen کو دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوئی۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ادلب کے علاقوں شیخ دامس" Sheikh Dames اور "حنتوتین" Hantoteen کو دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے آپریشن میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
شامی فوج نے گزشتہ کئی روز کے دوران صوبہ ادلب کے جنوب میں واقع کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا ۔
صوبہ ادلب شام میں دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ ہے -
واضح رہے کہ شام کا بحران دوہزار گیارہ میں شروع ہوا جس کے تحت سعودی عرب، امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہوں نے صیہونی حکومت کے حق میں خطے کے حالات کا رخ بدلنے کے لئے شام میں سرگرمیاں شروع کیں مگر شامی فوج، ایران اور روس کی مدد سے دہشتگرد گروہ داعش کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی۔