یمنی جیالوں نے سعودی طیاروں کو پھر مار بھگایا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i363651-یمنی_جیالوں_نے_سعودی_طیاروں_کو_پھر_مار_بھگایا
یمن کے ائیر ڈیفینس یونٹ نے صوبہ مآرب پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۴:۳۷ Asia/Tehran
  • یمنی جیالوں نے سعودی طیاروں کو پھر مار بھگایا

یمن کے ائیر ڈیفینس یونٹ نے صوبہ مآرب پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے ہفتے کی شب اعلان کیا کہ اندرون ملک تیار کیے جانے والے دفاعی نظام کی مدد سے دشمن کے  چند طیاروں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ جب یمن کے ائیر ڈیفینس یونٹ نے صوبہ مآرب پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ ناکام بنایا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی اور جنگی طاقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔