امریکی وزیر خارجہ بغیر بتائے افغانستان پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i363703-امریکی_وزیر_خارجہ_بغیر_بتائے_افغانستان_پہنچ_گئے
امریکی وزیر خارجہ غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ بغیر بتائے افغانستان پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے ہیں۔

 مائک پومپیو ایک ایسے وقت میں پیر کے روز کابل پہنچے ہیں جب جنگ اور جھڑپوں کے خاتمے سے متعلق امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے کا تا حال کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔ 
 طالبان عناصر افغان فوج اور پولیس کے ٹھکانوں پر بدستور حملے کر رہے ہیں۔ 
افغانستان میں نوروز  کے بعد سے اب تک طالبان کے حملوں میں کم سے کم تین افغان سیکورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔