افغانستان، جنگ بندی کے پہلے دن مسلح جھڑپیں، پندرہ ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i366615-افغانستان_جنگ_بندی_کے_پہلے_دن_مسلح_جھڑپیں_پندرہ_ہلاک
شمالی افغانستان کے صوبہ تخار اور بغلان میں مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • افغانستان، جنگ بندی کے پہلے دن مسلح جھڑپیں، پندرہ ہلاک

شمالی افغانستان کے صوبہ تخار اور بغلان میں مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبہ تخار کے پولیس ترجمان خلیل اسیر نے بتایا ہے کہ افغانستان کے دو صوبوں بغلان اور تخار میں ہونے والی جھڑپوں میں جو عید کی تعطیلات کے پہلے ہی دن شروع ہوگئی ہیں،  پندرہ افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔

افغان جنگ کے اصلی فریق شمار ہونے والے جنگ پسند طالبان گروہ نے عید الفطر کی آمد پر تین روز کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ حکومت افغانستان نے طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کو جنگ بندی کا فرمان جاری کر دیا ہے۔ عید فطر کی تعطیلات کے پہلے ہی دن جنگ بندی کی خلاف ورزی پر کسی حکومتی عہدیدار کی طرف سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔