شام میں امریکی آلہ کاروں کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i367175-شام_میں_امریکی_آلہ_کاروں_کے_خلاف_مظاہرہ
شام کے صوبے الحسکہ کے عوام نے امریکی حمایت یافتہ آلہ کار کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے خلاف مظاہرہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۴:۳۸ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی آلہ کاروں کے خلاف مظاہرہ

شام کے صوبے الحسکہ کے عوام نے امریکی حمایت یافتہ آلہ کار کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے خلاف مظاہرہ کیا۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے الشدادی شہر کے عوام نے کل کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کی جانب سے ظلم و ستم روا رکھے جانے،  تشدد، اغوا اور عوام کے قتل عام کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔

شامی ذرائع کے مطابق  امریکہ نےگزشتہ ہفتوں کے دوران  الحسکہ کے تیل کے کنووں کے قریبی علاقوں میں فوجی ساز وسامان کی بڑی کھیپ بھیجی ہے اور کرد ڈیموکریٹک فورسز کو جذب کرنے کے لئے انھیں فوجی ٹریننگ دے رہا ہے۔

دوسری جانب روس نے الحسکہ شہر کے المالکیہ علاقے میں فوجی چھاونی قائم کیا ہے۔