شام، فلسطین کی حمایت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا: بشار اسد
شام کے صدر نے فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی منصوبے سینچری ڈیل اور غرب اردن کے بعض علاقوں کے مقبوضہ فلسطین میں الحاق کی سازش کے مقابلے میں ملت فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے محدود اختیارات کی مالک فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ شام، ملت فلسطین کی حمایت میں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
بشار اسد نے محمود عباس کے نام اپنے خط میں امریکی صیہونی سازش کے مقابلے میں ملت فلسطین کی کامیابی اور اس کی مزید استقامت و پائداری پر زور دیا۔
اس سے قبل فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے بھی شام کے صدر بشار اسد کے نام خط ارسال کیا تھا جس میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے خلیج فارس کے عرب ممالک سے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے صیہونی و امریکی سازشوں کے مقابلے میں شام اور فلسطین کی استقامت پر بھی تاکید کی تھی۔
سینچری ڈیل امریکی حکومت کا ایک شرمناک منصوبہ ہے جس کے ذریعے فلسطینی عوام کے حقوق کو پوری طرح پامال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کو سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کے تعاون اور مرضی سے تیار کیا گیا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ