افغانستان میں طالبان کے 25 عناصر ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i372106-افغانستان_میں_طالبان_کے_25_عناصر_ہلاک
طالبان اور افغان سیکورٹی فورس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں طالبان گروہ کے کم از کم پچیس عناصر ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان کے 25 عناصر ہلاک

طالبان اور افغان سیکورٹی فورس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں طالبان گروہ کے کم از کم پچیس عناصر ہلاک ہو گئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ طالبان عناصر نے ہفتے کے روز مغربی افغانستان کے صوبے ہرات کے پشتون زرغون علاقے پر حملہ کیا جہاں ان کی افغان سیکورٹی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی جس میں طالبان گروہ کے پچیس افراد ہلاک ہو گئے۔اس جھڑپ میں طالبان گروہ کے آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔یہ جھڑپ ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور افغانستان کی حکومت کے درمیان امن مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔