غزہ پرصیہونی دشمن کی گولہ باری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i373765-غزہ_پرصیہونی_دشمن_کی_گولہ_باری
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور توپخانوں نے فلسطین کی غزہ پٹی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۷ Asia/Tehran
  • غزہ پرصیہونی دشمن کی گولہ باری

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور توپخانوں نے فلسطین کی غزہ پٹی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی ٹولے کے جنگی طیاروں اور توپخانوں نے پیر کی شب غزہ پر بمباری اور گولہ باری کی۔

اسرائیل نے دعوا کیا ہے کہ یہ حملہ غزہ سے اسرائیل پر داغے جانے والے راکٹوں کے جواب میں کیا گیا۔

خیال رہے کہ دوہزار چھے سے غزہ مکمل طور پر صیہونی محاصرے میں ہے اور اسکے باوجود غاصب صیہونی دہشتگرد مختلف بہانوں سے اسے آئے دن اپنی جارحیتوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں