عراق میں داعش کے 6 دہشتگرد ہلاک 6 خفیہ ٹھکانے تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i373827-عراق_میں_داعش_کے_6_دہشتگرد_ہلاک_6_خفیہ_ٹھکانے_تباہ
عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ نینوا میں داعش کے 6 دہشتگرد ہلاک کر دئے گئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۳ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کے 6 دہشتگرد ہلاک 6 خفیہ ٹھکانے تباہ

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ نینوا میں داعش کے 6 دہشتگرد ہلاک کر دئے گئے ہیں۔

موازین نیوز کے مطابق عراق کی مسلح افواج نے عوامی رضا کار فورس الحشد العشائر کی مدد سے الهیتاویین اور الثرثار کو داعش دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔

عراقی فورسز نے اسی طرح صوبہ الانبار میں داعش کے 6 خفیہ ٹھکانوں، 2 ٹنل اور ہتھیاروں کے 2 گوداموں کو تباہ کر دیا ہے۔

عراق میں داعش کی شکست کے بعد بھی بعض علاقوں میں اس کے باقیات موجود ہیں جو وقفے وقفے سے دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں