Oct ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ترکی کے ڈرون حملے میں متعدد شامی شہری ہلاک و زخمی

شمال مشرقی شام کے صوبے ا لحسکہ پر ترک فوج کے ڈرون حملے میں متعدد عام شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق ترک فوج  کے  ڈرون طیاروں نے صوبہ الحسکہ کے علاقوں مزرعہ مسلم اور دیردجلہ سمیت الحسکہ کے متعدد نواحی علاقوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں ان حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔

 شمال مغربی شام کے شہر عفرین میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اس علاقے میں ترکی سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کے مجرمانہ  اقدامات میں اضافہ پر تشویش ظاہر کی ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ شام کے شمالی علاقوں پر ترکی اور امریکہ کے حمایت یافتہ مسلح جتھوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

ٹیگس