Nov ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۲ Asia/Tehran
  • بن سلمان اور نتن یاہو کی خفیہ ملاقات، فلسطینی گروہوں نے بن سلمان کو غدار قرار دے دیا

فلسطینی گروہوں نے صیہونی وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی آزادی کے عوامی محاذ نے صیہونی وزیر اعظم کے سعودی عرب کے دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

فلسطین کی آزادی کے عوامی محاذ نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے سعودی عرب کے دورے اور سعودی ولیعہد بن سلمان سے ان کی ملاقات کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ ملاقات آل سعود خاندان کی خیانت اور غداری پر تاکید ہے۔  

دوسری جانب فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے بھی اپنے ایک بیان میں سعودی حکومت کی جانب سے صیہونی وزیراعظم کی میزبانی کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے خلاف وسیع پیمانے پر جارحیت کرنے کے لئے زمینہ ہموار کرنے پر خبردار کیا اور کہا کہ نتن یاہو کا ریاض دورہ، فلسطینی قوم، عالم اسلام اور مقدس مقامات پر جارحیت کے لئے مقدمہ ہے۔

ادھر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن سام ابو زہری نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو کے دورہ ریاض کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں در حقیقت خطرناک ہیں اور یہ اقدام دین اسلام کی توہین اور بے احترامی ہے۔

ٹیگس