مکہ کرین حادثے کے ملزمان کو بری کر دیا گیا
Dec ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
اب سے پانچ برس قبل مکۂ مکرمہ میں پیش آنے والے 108 افراد کے ہلاکت خيز واقعے کے ملزمان کو بری کر دیا گیا۔
مکہ مکرمہ کی عدالت نے سانحہ حرم کرین کے حوالے تازہ فیصلے میں 13 ملزمان کو الزامات سے بری کر دیا۔
بری کیے جانے کے فیصلے میں ’بن لادن‘ گروپ بھی شامل ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر فرد جرم ثابت نہیں ہوئی۔ کیس اپیل کورٹ کو ارسال کر دیا گیا جہاں اس پر مزید بحث کرکے فیصلہ صادر کیا جائے گا۔
عربی روزنامے’عکاظ‘ کے مطابق کیس میں محکمہ موسمیات کی رپورٹ کو بنیاد بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ’جس روز سانحہ ہوا محکمہ کی جانب سے ایسی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ طوفانی ہوائیں چلیں گی، نہ ہی محکمہ کی جانب سے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے انتباہ دیا گیا تھا۔