Mar ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • عمان: جنگ ایران نے شروع نہیں کی ہے

   عمان کے وزیرخارجہ نے ایران کے خلاف فوجی جارحیت کے بارے میں کہا ہے کہ اس جنگ نے وسیع اقتصادی مشکلات پیدا کردی ہیں لیکن ایران نے جنگ شروع نہیں کی ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: عمان کے وزیرخارجہ بدربن حمد البوسعیدی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پرانگریزی زبان میں ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ" ایران کے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے، اس کے برخلاف یہ جنگ ایران نے شروع نہیں کی ہے۔" 
عمان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک پوری کوشش کررہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کے پرامن گزرنے کی ضمانت حاصل کی جائے۔
 انھوں نے کہا کہ یہ حیاتی اہمیت کی آبی گزرگاہ ہے اوردنیا کی توانائی کا 20 فیصد اسی راستے سے سپلائی ہوتا ہے۔
 عمان کے وزیرخارجہ نے جنگ کے اقتصادی نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ " اس جنگ نے وسیع اقتصادی مشکلات پیدا کردی ہیں اور جنگ جاری رہنے کی صورت میں ان مشکلات میں شدت آسکتی ہے۔"

 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس