Dec ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۳ Asia/Tehran
  • کہاں تک جائيں گے قدس شریف کے غدار  !

خودساختہ اسرائیلی حکومت اور خلیج فارس کے بعض ممالک مشترکہ میزائل دفاعی نظام پر کام شروع کرنے کے منصوبے پر غور کر رہے ہيں۔

مغربی ایشیا کے امور سے متعلق مبصرین کا کہنا ہے کہ خطے کے بعض عرب ممالک مبینہ طور پر ایران کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے قدس کی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ مشترکہ دفاعی حکمت عملی تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس مقصد کے حصول کے لئے ایک مشترکہ دفاعی میزائیلی سسٹم کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

صہیونی حکومت کے میزائل ڈیفنس آرگنائزیشن کے سربراہ موشے پیٹل نے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی بھی معاہدہ واشنگٹن حکومت کی منظوری کے بعد ہی کیا جائیگا، کیونکہ اسرائیلی میزائل دفاعی نظام میں یا تو امریکی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے یا پھر یہ امریکی فنڈنگ سے تیار ہوا ہے۔

علاقے کی استقامتی تنظیموں نے عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں کے تناظر میں اس طرح کی خبروں کو ایرانو فوبیا کا حصہ قرار دیا ہے۔

استقامتی محاذ سے وابستہ مبصرین کا کہنا ہے جو حکومت حماس اور حزب اللہ کے راکٹوں سے خود کو محفوظ نہیں رکھ سکتی اس پر کیسے بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔

   

 

ٹیگس