ایران و عراق مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کو تیار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i378453-ایران_و_عراق_مختلف_شعبوں_میں_تعاون_کے_فروغ_کو_تیار
ایران و عراق کے وزرائے توانائی نے بجلی اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی توسیع پر زور دیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران و عراق مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کو تیار

ایران و عراق کے وزرائے توانائی نے بجلی اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی توسیع پر زور دیا ہے۔

ایران کے وزیر توانائی رضا اردکانیان نے منگل کے روز اپنے دورہ بغداد میں عراق کے وزیر بجلی ماجد حنتوش سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور بجلی و توانائی کے بارے میں گفتگو کی۔

اس ملاقات میں مختلف اقتصادی شعبوں میں ایران و عراق کے تعاون کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران و عراق کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے ایران کے وزیر توانائی نے عراق کے وزیر تجارت علا احمد الجبوری سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کے بارے میں گفتگو کی۔

اس ملاقات میں اسی طرح تہران بغداد کے مشترکہ مفادات کے دائرے میں دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشن کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر توانائی ایک وفد کے ہمراہ عراق کے دورے پر منگل کو اس ملک کے دارالحکومت بغداد پہنچے ہیں۔