Jan ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صدر کی ہندوستان کے مشیر برائے قومی سلامتی سے ملاقات

افغانستان کے صدر نے ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کی حمایت کے لئے علاقائی اتفاق رائے قائم کرنے کے بارے میں گفتگو کی۔

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کابل میں ہونے والی اس ملاقات میں کہا کہ افغانستان کی دفاعی و سیکورٹی فورسز ملک کے استحکام کی ضامن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں۔

اس ملاقات میں ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے یقین دہانی کرائی کہ ہندوستانی حکومت افغانستان کے ساتھ بڑے بنیادی منصوبوں سمیت دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی و اقتصادی میدانوں میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

اکتوبر کے مہینے میں افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے نئی دہلی میں ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی تھی۔

ٹیگس