Feb ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • کرزئی کا افغانستان سے پاکستان کے اچھے تعلقات کے قیام کا مطالبہ

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ پرامن ۔تعلقات استوار کرنے کی کوشش کرے

 افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق حامد کرزئی نے مشرقی افغانستان میں راکٹ حملوں کو اس ملک کے قومی اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی اور تمام بین الاقوامی اصول و ضوابط کے منافی قرار دیا۔افغانستان کے سابق صدر نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حساسیت پیدا کرنے والے اقدامات سے پرہیز کرے اور اپنی کوششیں افغانستان کے ساتھ اچھے ، مفاہمت آمیز اور متمدن تعلقات کے قیام پر مرکوز  رکھے ۔

افغانستان کے صوبہ کنر کے گورنر محمد اقبال سعید نے منگل کو کہا تھا کہ پاکستانی فوجیوں نے ضلع شلٹن کے مختلف علاقوں پر تقریبا پچاس میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں عام شہریوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستانی فوجیوں نے اس سے پہلے بھی افغانستان کے بعض علاقوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔پاکستان سے مشرقی افغانستان میں فائر کئے جانے والے راکٹ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا ایک سبب ہے۔

 

ٹیگس