Feb ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
  •   شام کے جنوبی علاقے پر صیہونی جارحیت

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شام کے قنیطرہ اور جنوبی علاقوں پر حملے کئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ کا دفاعی سسٹم فعال ہو گیا ہے، بتایا جاتا ہے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے دمشق کے جنوب مغربی علاقے میں کچھ مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

سانا نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی جارحیت کے بعد دمشق کے قریبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں جو شامی فوج کے دفاعی میزائیلی سسٹم کی جانب سے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں سے فائر کئے جانے والے راکٹوں کو نشانہ بنائے جانے کی آواز‍یں تھیں۔ بتایا جاتا متعدد صیہونی راکٹوں کو فضا ہی نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی اس تازہ جارحیت میں کسی قسم کا جانی نقصان نہيں ہوا ہے۔

تقریبا دو ہفتے قبل بھی غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ حماہ میں جارحیت کرکے ایک کنبے کے سبھی افراد کو شھید کر دیا تھا۔ اس وحشیانہ جارحیت میں دومعصوم بچے اور ان کے والدین شھید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: 

اسرائیل کی جارحیت میں ماں، باپ اور 2 بیٹے جاں بحق

صیہونی جارحیت انسانی حقوق اور عالمی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی

اُدھر اطلاعات ہیں کہ شام کے جنوبی علاقوں پر بڑے پیمانے پر جارحیت کے ارتکاب کے بعد صہونی فوجیوں کی چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ قنیطرہ اور شام کے جنوبی علاقے پر جارحیت کے فورا بعد ہی لبنان کی سرحد اور جولان کے علاقے میں با وردی صیہونی دہشتگردوں کی نقل وحرکت میں اضافے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

ٹیگس