فلسطینی نوجوان کی خودسوزی کی کوشش+ ویڈیو
Feb ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۱ Asia/Tehran
ایک فلسطینی نوجوان کی خود سوزی کی کوشش المیہ بن گئی۔
ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان کس لئے خود سوزی کی کوشش کر رہا تھا۔
سوشل میڈیا کے صارفین نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں دکھایا گیا کہ فلسطین کے جنین شہر کے باشندے ایک فلسطینی نوجوان نے خود سوزی کی کوشش کی۔
مذکورہ فلسطینی نوجوان اپنے اوپر پیٹرول ڈال کر آگ لگانے کی دھمکی دے رہا تھا اور آس پاس کھڑے لوگ اس کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن جو حادثہ پیش آیا وہ اس سے بڑھ کر تھا۔