عراقچی قطر کے لیے روانہ
Sep ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج (اتوار) صبح قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے روانہ ہوگئے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس قطر کی درخواست پر اس ملک کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کیا جائے گا
یہ اجلاس پیر کو ہونے والے اسلامی عرب سربراہی اجلاس کا پیش خیمہ ہے۔
صدر ایران مسعود پزشکیان بھی دوحہ سربراہی اجلاس میں شرکت اور تہران کے موقف کی ترجمانی کریں گے