رہبر انقلاب اسلامی کے نام حماس کے سربراہ کا تہنیتی پیغام
Feb ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۳:۵۵ Asia/Tehran
فلسطینی تنظیم حماس نے ایک خط ارسال کر کے رہبر انقلاب اسلامی کے اقدامات اور مواقف کی قدردانی کی ہے۔
فلسطین کی استقامتی تحریک حماس نے اسلامی انقلاب کی 42 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنی تہنتی پیغام میں فلسطینی عوام اور ان کی استقامت کی حمایت پر رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق اسمٰعیل ہنیہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک حماس اور فلسطینی قوم جشن کے اس مبارک موقع پر آپ کے ساتھ ہیں اور فلسطین کے تعلق سے آپ کے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہيں۔
اسمٰعیل ہنیہ نے اپنے اس پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ ملت فلسطین کی مدد و حمایت پر مبنی اقدامات میں مزید فروغ آئے گا، انہوں نے کہا کہ فلسطینی کاز کو اس وقت جن چيلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لئے حماس کی نظریں ایران اور ملت ایران کے استقامتی منصوبوں پر لگی ہوئی ہیں۔
ٹیگس