Feb ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • عالمی اجلاس میں صیہونی نمائندے کی موجودگی پر الجزائر کا واک آؤٹ

الجزائر کے پارلیمانی وفد نے اسرائیلی نمائندے کی شرکت پر ایک بین الاقوامی کانفرنس سے دستبرداری اختیار کرلی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انادولو ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اجلاس میں الجزائر کی نمائندگی کرنے والے تین قانون سازوں میں سے ایک عمار موسیٰ نے بتایا کہ بحیرہ روم کی پارلیمنٹری اسمبلی کے نمائندوں کے درمیان بین الاقوامی پارلیمانی نیٹ ورک کے ذریعہ ایک ٹیلی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

موسیٰ کے مطابق پہلے دن ہونے والی بات چیت جس میں اسرائیلی نمائندہ موجود نہیں تھا، معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے ، کورونا وائرس پر قابو پانے اور کوویڈ-19 ویکسینوں کی منصفانہ تقسیم کے گرد گھومتی رہی۔

"دوسرے دن شرکاء کی فہرست میں ایک تبدیلی واقع ہوئی جس میں خود ساختہ اسرائیلی ریاست  کے نمائندے مکی لیوی بھی شامل تھے۔" موسٰی نے کہا کہ انہوں نے الجزائر کی پارلیمنٹ کی اسمبلی کو اس تبدیلی کے بارے میں بتایا جس کے بعد انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ شرکت نہ کریں۔

 

 

ٹیگس