عراقی نوجوان کا قائد انقلاب اسلامی کے نام پر جوش پیغام
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i381560-عراقی_نوجوان_کا_قائد_انقلاب_اسلامی_کے_نام_پر_جوش_پیغام
ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے دورۂ عراق کے موقع پر ایک عراقی نوجوان نے انہیں خطاب کر کے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نام ایک پر جوش پیغام دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۲, ۲۰۲۱ ۰۵:۲۹ Asia/Tehran

ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے دورۂ عراق کے موقع پر ایک عراقی نوجوان نے انہیں خطاب کر کے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نام ایک پر جوش پیغام دیا۔

کچھ عرصے قبل ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے پڑوسی ملک عراق کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران مختلف مواقع ایسے آئے جہاں ایران و عراق کے مابین پائے جانے والے محبت و الفت کے اٹوٹ بندھن کا بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا تھا۔

انہیں مواقع میں سے ایک وہ موقع تھا جب بغداد میں ’’خونی بھائی‘ عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایک عراقی نوجوان مجمع کے درمیان سے اٹھا اور انہیں خطاب کر کے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نام جوش و ولولے سے لبریز ایک پیغام دیا۔

یہ بھی دیکھئے: عراقی نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا خط