دہشت گردوں کی باقی ماندہ بارودی سرنگ کے دھماکے سے شام میں اٹھارہ لوگوں کی موت
Mar ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۷ Asia/Tehran
شام کے صوبۂ حماہ میں دہشت گردوں کی باقی ماندہ بارودی سرنگ کے دھماکے سے شام میں اٹھارہ لوگوں کی موت ہو گئي ہے۔
رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی حماہ کے سلمیہ شہر کے قریب واقع ایک گاؤں میں کھیتوں میں کام کرنے والے بائيس مزدوروں کو لے جا رہی ایک گاڑی دہشتگردوں کی باقی ماندہ ایک اینٹی آرمر مائن سے ٹکرا گئي جس سے ہونے والے دھماکے میں اٹھارہ افراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ مارے جانے والوں میں سے نو افراد ایک ہی خاندان کے ہیں۔
ستائيس فروری کو بھی رسم الاحمر گاؤں میں کھیتوں میں کام کرنے والی پانچ خواتین کی اس وقت موت ہو گئي تھی جب ان کی گاڑی کے راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہو گيا تھا۔
کھیتوں میں کام کرنے والے یہ مزدور، سال کے ان ایام میں اس خطے کے کھیتوں اور میدانوں میں اگنے والے ایک مہنگے مشروم کو اکٹھا کرنے کا کام کرتے ہیں۔