Mar ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
  • قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات سے تاوان کا ایران کا مطالبہ

ایران نے امریکی و اسرائیلی جارحیت پر قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات سے احتجاج اور تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ 

سحرنیوز/ایران: نیویارک سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو تین الگ الگ خطوط لکھ کر قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات سے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی حملے کے لئے اپنی سرزمین جارحین کے اختیار میں دینے پر احتجاج کیا ہے۔ 
ایران کے نمائندے نے اپنے خطوط میں تینوں مذکورہ ممالک سے اس سلسلے میں تاوان ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے خط میں لکھا ہے کہ ایران نے خلیج فارس کے ساحلی ممالک کے ساتھ ہمیشہ اچھی ہمسائیگی کے اصول پر عمل کیا ہے لیکن افسوس کہ قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں نے اس اصول پر عمل نہیں کیا اور امریکہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مسلحانہ کارروائی کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ 
امیر سعید ایروانی نے لکھا ہے کہ بین الاقوامی خلاف ورزی کے اقدامات کی وجہ سے قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کو قطعی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کو ہونے والے مادی اور معنوی نقصان کے تاوان سمیت تمام نقصان کی تلافی کرنا ضروری ہے۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس