یمنیوں نے سعودی جاسوس طیارے کو مار گرایا+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i382495-یمنیوں_نے_سعودی_جاسوس_طیارے_کو_مار_گرایا_ویڈیو
شہر مآرب کی جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیش قدمی سے بوکھلایا ہوا سعودی عرب مسلسل یمنی فوج اور رضاکار فورس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے جاسوسی کر رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran

شہر مآرب کی جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیش قدمی سے بوکھلایا ہوا سعودی عرب مسلسل یمنی فوج اور رضاکار فورس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے جاسوسی کر رہا ہے۔

یمن پر مسلط کردہ جنگ کے چھے سال مکمل ہو رہے ہیں اور یمنی فوج اور رضاکار فورس اب تک سعودی عرب کے کئی جاسوس طیاروں کو سرنگوں کر چکی ہے۔ 

سعودی اتحاد یہ سوچ کر حیران ہے کہ یمنی فوج کے پاس اتنی پیشرفتہ ٹیکنالوجی ہے کہ وہ کافی بلندی پر اڑنے والے طیاروں کو بھی سرنگوں کرسکتی ہے۔ 

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے اندر اہم اہداف کو نشانہ بنا کر اپنے ارادے ظاہر کر دیئے ہیں۔