النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کی شامی حکومت کے کنٹرول والے علاقوں پر گولہ باری
Mar ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، شام کے کم کشیدگی والے علاقوں پر ایک بار پھر گولہ باری کی ہے۔
شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی مرکز کے مطابق، امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران چالیس بار کم کشیدگی والے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے صوبہ ادلب پر سولہ بار، لاذقیہ پر سترہ بار، حلب پر پانچ بار اور حماہ پر دو بارگولہ باری کی ہے۔
امریکہ کا حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ شام کے کم کشیدگی والے علاقوں کو مسلسل بمباری اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔
آستانہ مذاکرات کے تحت صوبہ حلب، ادلب، لاذقیہ، حماہ اور قینطرہ کے علاقے کوشام کے کم کشیدگی والے علاقے قرار دیا گیا تھا۔