متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ انتقال کر گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i383263-متحدہ_عرب_امارات_کے_وزیر_خزانہ_انتقال_کر_گئے
دبئی کے حکمران شیح محمد نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے بھائی کی وفات کی خبر دی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ انتقال کر گئے

دبئی کے حکمران شیح محمد نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے بھائی کی وفات کی خبر دی۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم کے بھائی اور نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد انتقال کر گئے۔

شیخ حمدان بن راشد دبئی کے وزیر خزانہ بھی تھے اور 1971 میں بننے والی کابینہ میں وزیر بنے تھے۔ وہ کئی ماہ سے بستر علالت پر تھے۔

وفات کے وقت ان کی عمر 75 برس تھی۔