اربیل فوجی چھاؤنی سے امریکی فوجیوں کا انخلا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i383422-اربیل_فوجی_چھاؤنی_سے_امریکی_فوجیوں_کا_انخلا
امریکی فوجی ، عراق کی اربیل فوجی چھاؤنی سے باہر نکل گئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • اربیل فوجی چھاؤنی سے امریکی فوجیوں کا انخلا

امریکی فوجی ، عراق کی اربیل فوجی چھاؤنی سے باہر نکل گئے ہیں-

مہر نیوز ایجنسی نے عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجی ، اربیل کی فوجی چھاؤنی سے نکل کرفورٹ بلیس ٹیکساس  فوجی چھاؤنی میں منتقل ہو گئے ہیں۔

عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے اقدامات کے باوجود ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ امریکی فوجیوں کا یہ اقدام ، انخلاء ہے یا صرف نقل مکانی ہے ۔.

گذشتہ مہینوں کے دوران عراق میں امریکی فوجی کارروانوں کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

عراق میں گذشتہ روز بھی امریکی فوج کے کئی لاجسٹک کاروانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔امریکی اتحاد نے ان حملوں سے بچنے کے لئے عراق میں مزید فوجی ساز و سامان ارسال کئے ہیں ۔