افغانستان ؛ القاعدہ کا برصغیر کا کمانڈر ہلاک
Mar ۳۰, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۱ Asia/Tehran
جنوبی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں خصوصی فوجی آپریشن کے دوران القاعدہ کا ایک اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
کابل میں افغان نیشنل انٹیلی جینس کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ پکتیکا میں انجام پانے والے ایک خصوصی فوجی آپریشن کے دوران ابو محمد التاجیکی ہلاک ہوگیا۔
بیان کے مطابق پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں پیدا ہونے والا ابومحمد التاجکی القاعدہ کا برصغیر کا کمانڈر تھا اور القاعدہ - طالبان کے مشترکہ خونریز حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور اسلحہ کی سپلائی کا انچارج تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ابومحمد التاجکی غزنی، لوگر اور زابل میں دہشت گردوں کے متعدد ٹریننگ کیمپ بھی چلا رہا تھا۔