پاک افغان سرحد کی بندش؛ پختونخوا کو 7 ماہ میں 4 ارب روپے کا بھاری نقصان
خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران آئی ڈی سی کلیکشن میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پشاور: پاک افغان سرحد پر طویل بندش اور سرحدی تجارت و ٹرانزٹ کی معطلی کے باعث خیبر پختونخوا کو انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (IDC) کی مد میں شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران آئی ڈی سی کلیکشن میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
شدید ریونیو خسارے، معاشی جمود اور روزگار کے بحران کے باعث خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے رابطہ کرلیا ہے۔ مراسلے میں صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024-25 میں جولائی سے جنوری کے 7 ماہ میں مجموعی آمدن 7 ارب 42 کروڑ روپے رہی، جو مجموعی تخمینے سے 4 ارب روپے کم ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel