سعودی عرب نیا فضایئ دفاعی سسٹم خریدنے کی کوشش کررہا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i384125-سعودی_عرب_نیا_فضایئ_دفاعی_سسٹم_خریدنے_کی_کوشش_کررہا_ہے
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جوابی کاروائی کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے یورپ اور امریکہ سے جدید ترین دفاعی سسٹم کی خریداری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  •  سعودی عرب نیا فضایئ دفاعی سسٹم خریدنے کی کوشش کررہا ہے

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جوابی کاروائی کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے یورپ اور امریکہ سے جدید ترین دفاعی سسٹم کی خریداری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

وکی لیکس کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جوابی کاروائیوں کے مقابلے میں دفاعی سسٹم کے ناکام ثابت ہونے کے بعد سعودی عرب نے اپنا ایک دفاعی وفد یورپ اور امریکہ کے لئے روانہ کیا ہے تاکہ وہاں پر جدید ترین دفاعی سسٹم کی خریداری کا کوئی سودا ہو سکے ایسا سسٹم جو یمنی فوج اور عوامی رضاکر فورس کی جوابی کاروائیوں کے مقابلے میں موثر واقع ہو سکے۔