امارات کے نزدیک ایک اسرائیلی بحری جہاز پر حملہ
المیادین نے امارات کے نزدیک ایک اسرائیلی بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے.
بعض اخباری ذرائع نے امارات کے قریب صیہونی حکومت کے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اخباری ذرائع نے منگل کے دن امارات کے ساحل کے قریب صیہونی حکومت کے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی خبردی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کا ایک بحری جہاز امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے ساحل پر حملے کا نشانہ بنا ہے۔ مقامی ذرائع نے بھی خبردی ہے کہ " ہاپیریون ری" نامی بحری جہاز ایک اسرائیلی کمپنی کی ملکیت ہے۔
صیہونی حکومت کے نیوز چینل 12 نے بھی رپورٹ دی ہے کہ " ہایپریون ری" نامی بحری جہاز کو امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے ساحل کے قریب ایک راکٹ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبروں کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے
یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں