با وردی اسمگلر ،حیران کر دینے والی ایک خبر !
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i385397-با_وردی_اسمگلر_حیران_کر_دینے_والی_ایک_خبر_!
امریکی فوجیوں نے غلات سے لدے 42 ٹرکوں کو شام سے عراق اسمگلنگ کی ہے۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
May ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • با وردی اسمگلر ،حیران کر دینے والی ایک خبر !

امریکی فوجیوں نے غلات سے لدے 42 ٹرکوں کو شام سے عراق اسمگلنگ کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ٹرکوں کی اسمگلنگ کی جن پر گیہوں اور دوسرے غلات لدے ہوئے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹرکوں میں لدے یہ غلے الحسکہ صوبہ سے چراے گئے اور الولید بارڈر سے غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کئے گئے۔

فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کے غاصب فوجیوں نے کرد عسکریت پسندوں کی مدد سے مشرقی شام کے علاقے کے اثاثوں اور ذخائر کی لوٹ پاٹ کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب امریکی فوجیوں نے دس ٹرکوں پر لدے گیہوں کے کاروان کو شام سے عراق منتقل کیا۔ یہ اسمگلنگ بھی الولید بارڈر سے ہوئی ہے۔