بغداد ایئرپورٹ پر پھر راکٹ حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i385521-بغداد_ایئرپورٹ_پر_پھر_راکٹ_حملہ
امریکی فوجیوں کی میزبانی کرنے والے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو راکٹ فائر کئے گئے ہیں، 10 دنوں کے اندر اس طرح کا یہ دوسرا حملہ ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • بغداد ایئرپورٹ پر پھر راکٹ حملہ

امریکی فوجیوں کی میزبانی کرنے والے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو راکٹ فائر کئے گئے ہیں، 10 دنوں کے اندر اس طرح کا یہ دوسرا حملہ ہے۔

عراقی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی میں امریکی فوجیوں کی سیکورٹی کے لئے تعینات سی ریم کاونٹر ڈیفنس سسٹم نے ایک راکٹ کو ایئرپورٹ کے نزدیک سرنگوں کر دیا۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن امریکی فوج کا دعوی ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔

واشنگٹن ایسے حملوں کو لئے عراق کی رضاکار فورس پر الزامات عائد کرتا ہے جو ملک کی پارلیمنٹ اور عوام کے ساتھ مل کر امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔