امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کاروان پر ایک اور حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i385925-امریکہ_کے_باوردی_دہشت_گردوں_کے_کاروان_پر_ایک_اور_حملہ
عراق کے صوبے الانبار میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کاروان پر حملہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۵:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کاروان پر ایک اور حملہ

عراق کے صوبے الانبار میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کاروان پر حملہ ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شام صوبہ الانبار میں ایک امریکی مسلح کاروان کے راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تاہم اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔

ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے مسلح کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔

امریکی مسلح کاروانوں پر ہونے والے یہ حملے ایک ایسے وقت انجام پارہے ہيں کہ جب عراقی پارلیمنٹ، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے مکمل انخلا کا بل پاس کرچکی ہے۔