فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان انٹیلی جینس تعاون کے خلاف مظاہرے
May ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
فلسطینی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں مظاہرے کرکے، فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان انٹیلی جینس تعاون کی مذمت کی ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق نابلس، جنین، الخلیل، رام اللہ، طولکرم سمیت مغربی کنارے کے متعدد شہروں میں مظاہرے کیے گئے اور تحریک مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے گئے ۔
مظاہرین نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کے خلاف بھی اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جینس تعاون کی مذمت کی۔
جنوبی نابلس کے الحوارہ پاس، شمالی جنین میں الجملہ، العروب کے داخلی راستے، شمالی الخلیل کے بیت امر ٹاؤن میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔