May ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
  • صدارتی انتخابات میں شامی عوام کی بھرپور شرکت، مغربی ممالک کو مایوس کیا

شام کے عوام نے ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھاری تعداد میں ووٹ ڈالے۔

المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ دمشق کے عوام نے ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھرپور جوش وخروش کے ساتھ غیرمعمولی طور پر بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے۔

صوبہ الحسکہ میں رائے دہندگان کی تعداد بڑھنے کے باعث مزید بیلٹ باکس کا انتظام کرنا پڑا۔ مختلف میڈیا ذرائع نے  نبل اور الزہرا سمیت شام کے تقریبا سبھی علاقوں میں عوام کی پر جوش شرکت کی رپورٹیں نشر کی ہیں۔ 

شام کے وزیر قانون نے بھی کہا ہے کہ صوبہ دیرالزور کے پولنگ مراکز پر موجود بیلٹ باکس پوری طرح بھر گئے جس کی بنا پر نئے بیلٹ باکس بھیجنا پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ آج شام میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ صدر بشار اسد اور ان کی اہلیہ نے دمشق کےمضافاتی شہر دوما میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ شام کے صدر نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد کہا کہ ملت شام دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور شام کے انتخابات کے بارے میں مغربی ممالک کے پروپیگنڈوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتی۔ شام کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ بدھ کو صبح سات بجے ہی شروع ہوگیا تھا۔ صدارتی انتخابات میں بشار اسد سمیت تین امیدوارمیدان ہیں ۔

ٹیگس