پاکستان: حضرت لعل شہباز قلندر کے سہ روزہ عرس کی رسمی تقریبات کا آغاز
Feb ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
سیہون میں صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 774 ویں سہ روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: عرس کی تقریبات کا آغاز گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکیا۔ عرس کے پہلے روز سندھ پنجاب سمیت ملک بھر سے زائرین عقیدت مندوں نے مزارپر پہنچ کر چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔
عرس کے موقع پر سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے اسٹال لگائے گئے ہیں اور سگھڑ کچہری اور محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا جہاں لوک فنکاروں کی گائیکی کو سراہا گیا۔
شہباز آڈیٹوریم ہال میں ادبی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ادیب دانشوروں نے لعل شہباز قلندر کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیےگئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook,X,instagram,tiktok,whatsappchannel